ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:اخلاق کے بغیرتعلیمی کارنامے کسی کام کے نہیں ہیں: سدھارتھ پی یوکالج کاسالانہ جلسہ

بھٹکل:اخلاق کے بغیرتعلیمی کارنامے کسی کام کے نہیں ہیں: سدھارتھ پی یوکالج کاسالانہ جلسہ

Sun, 11 Dec 2016 21:09:13    S.O. News Service

بھٹکل:11/ڈسمبر  (ایس او نیوز) سنیچر کو شرالی کے ہریکلی میں سدھارتھ ایجوکیشن تعلیم سوسائٹی کے سالانہ اجلاس اور ایوارڈ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے تعلقہ اسپتال کے میڈیکل افسر ڈاکٹر لکمیش نے کہاکہ اگر طلباترقی چاہتے ہیں تو  خواب دیکھیں۔ کیونکہ موجودہ زمانے میں طلبا کے لئے تعلیمی سہولیات بھرپور میسر ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ناکام ہورہے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی دلچسپی کا خیال رکھیں اور اسی میدان میں انہیں آگے بڑھائیں۔ ڈاکٹر صاحب نے کہاکہ اخلاق کے بغیر کوئی کارنامہ فائدہ نہیں دے گا۔ مہمان خصوصی کے طورپر موظف تحصیلدار وی ایم نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ سدھارتھ ایجوکیشن سوسائٹی معیاری تعلیم کی طرف جو توجہ دے رہی وہ قابل ستائش ہے۔ گنگولی پی یو کالج کے پرنسپال رماکانت روینیکر ، شری رام ٹرسٹ کے جے این نائک، موظف لکچرر رام ہیگڈے، کالج کے ٹرسٹی سگینان بیندور، اربن بینک کے ڈائرکٹر شری دھر نائک نے بھی خطاب کیا۔ ڈائس پر گووند نائک موجود تھے۔ سدھارتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر کیپٹن کے آر نائک نے صدارت کی۔ کھیل مقابلوں  اور تعلیمی و ثقافتی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔ ٹرسٹ کی سکریٹری ارچنا یو نے استقبال کیا تو پرہلاد رائچور نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ لکچرر گنپتی این نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے بعد کالج طلبا کی طرف سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔


Share: